اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے داعش مخالف امریکی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے قصبہ کوبانی کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے ٹھوس اقدام انجام دیں داعش دہشت گرد کوبانی میں سنی کردوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل کررہے ہیں۔
مسعود بارزانی کے دفتر کے سربراہ فؤاد حسین نےایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مسعود بارزانی نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کوبانی کے سنی کردوں کی حمایت کے لئے عملی اقدام انجام دیں۔ داعش دہشت گرد کوبانی پر قبضہ کرکے عراق اور شام کے شمال میں وسیع حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
.......
/169